۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان

حوزه/ جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان کی جانب سے سانحہ پاراچنار کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں، ضلع کرم کے سانحے میں ملوس افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اساتذہ پر کئے جانے والے اس حملے کو ملک کے مستقبل پر حملہ قرار دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ رابطہ کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع اپرکرم (پاراچنار) میں ہونے والے سانحے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا اس قسم کی سفاکانہ کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے سانحہ اے پی ایس کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس سے شعبۂ تعلیم سے منسلک افراد متاثر ہوئے۔

اجلاس میں اس واقعہ کی مذمت کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فل فلور گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی خوف کی لہر کا سدباب ہوسکے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شفاف تحقیقات کے ذریعہ عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں، شہید ہونے والے اساتذہ کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے دکھ کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .